مصرمیں منشیات کا استعمال ، وزارت یک جہتی کے 26 ملازمین معطّل

Published on December 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

قاہرہ(یواین پی)مصر میں یکجہتی کی خاتون وزیر غادہ والی نے اپنی وزارت کے 26 ملازمین کو کام سے روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ملازمین میں منشیات کا استعمال ثابت ہو چکا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسداد منشیات کے قومی منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ملک کے مختلف صوبوں میں وزارت یکجہتی کے ڈائریکٹوریٹس کے ملازمین میں منشیات کے استعمال کے انکشاف کی مہم کا آغاز ہوا۔بیان کے تحت اب تک قاہرہ ، جیزہ اور سکندریہ کے صوبوں میں 472 ملازمین کا تجزیاتی ٹیسٹ ہو چکا ہے۔ اس کے نتیجے میں 26 افراد میں نشہ آور مواد کا استعمال مثبت نکلا ہے، اس مواد میں حشیش اور ٹراماڈول شامل ہے۔
لہذا وزیر یکجہتی نے ان ملازمین کو کام سے روک دینے اور انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔وزارت کے مطابق معطلی کی مدت کے بعد اگر ان افراد میں دوبارہ سے منشیات کا استعمال جاری رکھنے کے ثبوت ملے تو انہیں سزا کے طور پر ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题