اوکاڑہ دوآبہ فاؤنڈیشن اور واش کمیٹی 40ڈی کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب

Published on December 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )افتتاحی تقریب کا آغاز حافظ محمد صدیق صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا.واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے اپنے دست مبارک سے کیا. جس میں واش کمیٹی 40ڈی کے تمام ممبران دوآبہ فاؤنڈیشن پروجیکٹ آفیسر کوآرڈینیٹر محمد آصف,میل آفیسر نجم الحسن گیلانی, ہائجن پرموٹر رابعہ نذیر, انجنئیر علی حسن, اور گاؤں کے معززین نے شرکت کی. افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد طاہر آمین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا پانی ایک بہت بڑی نعمت ہےجسکو ضائع کرنے سے اسکا لیول نیچے جا رہا ہے, اور پانی دن بہ دن خراب ہو رہا ہے, یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ 40ڈی کے لوگوں کے لیے بہت بڑی نعمت ہے, اسکی حفاظت 40ڈی کے رہنے والوں اور واش کمیٹی کی زمہ داری ہے کہ اسکی پائیداری کے لیے اقدامات کریں, واش کمیٹی نے جو واٹر فلٹریشن پلانٹ کی پائیداری کے لیے اقدامات کیے, انکو سہرا اور اطمنان کا اظہار کیا. پروجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد آصف نے واش کمیٹی 40ڈی کی خدمات کو سہرا اور خراج تحسین پیش کیا اور محمد طاہر آمین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پہلے دن سے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہر آمین نے بھرپور تعاون کیا ہے, اسکے بعد میل آفیسر نجم الحسن گیلانی اور سماجی شخصیت ملک فراز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گاؤں میں ایک بہت بڑے مسئلے سیوریج کواجاگر کیا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes