سانحہ اے پی ایس نے تاریخ سازوحدت کوجنم دیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم میں دہشتگردی کیخلاف تاریخ سازوحدت کوجنم دیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی ہے۔
سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحے میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجودرہے گی ، قوم ان معصوموں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، قوم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، 16 دسمبر 2014 کا دن ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اس دن بربریت اور سفاکیت کے علمبرداروں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔نہوں نے کہا کہ انتہاپسندی ہی وہ درخت ہے جس پر دہشتگردی کازہریلا پھل لگتا ہے آج کا دن ہمیں متوجہ کرتا رہے گا کہ ہم اپنی صفوں پر نگاہ رکھیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم میں دہشتگردی کیخلاف تاریخ سازوحدت کوجنم دیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم نےجان ومال کی قربانیاں دی ہیں پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شایدہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کوشکست دی ، قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں معصوم بچوں کاخون رنگ لایا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog