انسانی حقوق کے عالمی دن پر لاثانی سیکرٹریٹ پر عظیم الشان سیمینار کاانعقاد

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دین اسلام انسانی حقوق کاسب سے بڑا علمبردار ہے ،برداشت رواداری اوراچھے اخلاق سے ہی انسانی حقوق کااحترام یقینی بنایا جاسکتاہے ،اسلام سماجی انصاف اورامن کی اعلیٰ اقدارکوسربلند رکھنے کادرس دیتاہے۔ ان خیالات کااظہار محمد ریحان نقشبندی ،پیر سید احمد ندیم شاہ،فیاض نذیر نقشبندی،خلیفہ محمد ناصرعلی گل نقشبندی سمیت دیگر نے لاثانی سیکرٹریٹ پر ’’انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ عظیم الشان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ کے فقراء (وارثین انبیاء )روئے زمین پربلاامتیاز مذاہب ومسالک تمام انسانیت کے انسانی حقوق کے سب سے زیادہ محافظ اورپاسبان ہوتے ہیں،چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاربلاامتیاز مذاہب ومسالک انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے شبانہ روزگرانقدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں،آپ کی زیرسرپرستی لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن بیت المال پنجاب کیساتھ مل کرفلاحی سرگرمیاں سرانجام دینے میں کلیدی کرداراداکرہی ہے۔سیمینار کے اختتام پر شرکائے سیمینار کیلئے لنگر شریف کاوسیع اہتمام کیاگیا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes