انیس دسمبر سے بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 911)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 4 جب کہ مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 19 دسمبر سے ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات تک اسلام آباد، راولپنڈی اور قلات ڈویژن سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بھی خوب برفباری ہو گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog