دنیاوی کامیابیوں کے لئے نہایت مجرب وظیفہ ،اسکو معمول بنانے والوں پر اللہ کی جانب سے انعامات کی بارش ہوجاتی ہے

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,108)      No Comments

اللہ کی جانب سے جو انعام ملتا ہے وہ زیادہ فائدہ مند ہے،دنیاوی مشکلات سے گھبرا کر لوگوں کو حاجت روا سمجھنے کی بجائے قرآن مجید کی تلاوت کو شعار و معمول بنا لیا جائے تو مشکلات کٹ جاتی ہیں ،ایمان کی پختگی سے ہی انسان کو یقین کی قوت ملتی ہے اور اس سے نیت میں اخلاص پیدا ہوتا ہے۔اللہ کو بندے کا یہی اخلاص پسند ہے جس کے بعد اسکی دعائیں مستجاب ہوجاتی ہیں۔یوں تو قرآن مجید کی ہر آیت رحمت و شفا ہے ،جو لوگ دنیاوی فوائد کے لئے کوئی وظیفہ کرنا چاہتے ہیں انہیں سورہ انعام کا وظیفہ کرنا چاہئے۔سورہ انعام کاوظیفہ کرنے والوں کو بے پناہ کامیابی ملتی ہے ،جو مسلمان بھی سورہ انعام کو باوضو ہوکر اکیالیس بار پڑھے گا،اسکی جملہ مشکلا ت دور ہوں گی۔ اگر اس کو مہینے کے شروع میں تلاوت کیا جائے تو ایسا شخص پورا مہینہ آفات سے بچا رہے گا اور کامیابیاں حاصل کرے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog