اسلام آباد (یواین پی) پاکستان کی سیاست میں تیزی سے شہرت پانے والی مریم نواز عالمی میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مریم نواز کو پاکستان کی سب سے باہمت اور طاقتور خاتون قرار دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، 2017 میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے۔ امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔امریکی اخبار نے دنیا کی 11 خواتین کو سال 2017ء کی بااثر خواتین قرار دیدیا۔ سعودی عرب کی منال الشریف سرفہرست ہیں۔ والد کیلئے سیاسی جدوجہد و عزم و ہمت پر مریم نواز کا نام بااثر خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں سعودی عرب، انڈونیشیا، جرمنی، اٹلی، سویڈن، فرانس، برما، ترکی، چین کی خواتین شامل ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ مریم نواز پر الزامات بڑھتی ہوئی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔