شادی میں ڈالر، ریال اور موبائل فون کی برسات

Published on December 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

رحیم یار خان ( یواین پی )ہم نے اکثر اوقات شادی بیاہ یا خوشی کی تقریبات میں لوگوں کو پیسے لٹاتے دیکھا ہے اور باراتیوں پر پھول نچھاور کرنا بھی ایک عام سی بات ہے۔لیکن رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں اُس وقت کچھ الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا جب باراتیوں نے پھول اور ملکی پیسے نچھاور کرنے کے بجائے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی لٹائے۔ہوا کچھ یوں کہ شجاع آباد سے خان پور آنے والے باراتیوں نے خوشی کے اظہار کے لیےکچھ منفرد انداز اپنایا اور مقامی افراد پر ایک ایک ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے۔یہ ہی نہیں اس موقع پر موبائل فونز بھی لٹائے گئے۔اب باراتیوں نے یہ سب خوشی میں کیا یا دکھاوے میں لیکن جس کسی کے ہاتھ ریال، ڈالر یا موبائل فون لگا، اس کی صحیح معنوں میں عید ہوگئی۔اور اس سب کے بعد دلہا اور باراتیوں نے دلہن سمیت خوشی خوشی واپس شجاع آباد کا رخ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog