پاکستان کو استحکام اور اتحادکی سیاست کی اشد ضرورت ہے میاں سہیل ثاقب

Published on August 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

pml n mian pics
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں سہیل ثاقب نے ماہ اگست کے حوالہ سے منعقدہ 30روزہ تقریب پرچم کشائی کے پہلے دن عہدیدران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو استحکام اور اتحادکی سیاست کی اشد ضرورت ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ اس وقت سیاست برائے پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ملک و قوم کی فلاح کی حامل سیاسی سرگرمیاں سامنے لائی جائیں ۔14 اگست کے موقع پر احتجاج کی سیاست کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باشعور شخص اب قسم کی سیاست کی حمایت کرسکتا ہے پاکستان جس دور سے گزر رہا ہے اس وقت انقلاب کے دعوے اور لانگ مارچ کی سیاسی بڑھکیں بے وقت کی راگنی ہے اور انقلاب کی باتیں اور لانگ مارچ کی بڑھکیں تر ک کر کے قومی دھارے میں شامل ہو کر وطن عزیز کو مضبوطی اور استحکام کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔ہمیں یقین ہے کہ اگست میں نہ ہی کوئی مارچ چلے گا اور نہ ہی کوئی انقلاب کی جگہ ہے۔قوم میاں محمد نواز شریف کے ملکی استحکام کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر سرگرم عمل ہے اور ملکی استحکام ایجنڈے سے بڑھ کر کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے مگر احتجاج کا جواز بھی ہونا چاہیے الیکشن کے ایک سال کے بعد دھاندلی کی باتیں سمجھ سے بالا تر ہیں اور سیاسی نا پختگی کا ثبوت ہیں اگر کوئی قومی لیڈر بننے کا دعویدار ہے تو پہلے سیاسی پختگی حاصل کرے۔انقلاب کے خواہشمند پہلے کئی بار اس نظام میں الیکشن لڑ کر اور ہار ہار کر محض لفاظی کے طو رپر نیا لفظ لیکرآتے ہیں ویسے بھی عوام جانتی ہے کہ وہ محض لفاظی جانتے ہیں اگر انیہں ملک میں انقلاب کا شوق ہے تو اگلے الیکشن میں آکر عوام کی حمایت حاصل کرکے اپنے ایجنڈے پر عمل کریں۔اس موقع پر میاں غلام مصفطی رحمانی ڈویژنل جنر ل سیکرٹری یوتھ ونگ ،حکیم خالد محمود ہاشمی ڈویژنل آفس سیکرٹری ،حق نواز بھٹی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل ہارون آباد،محمد عاشق جٹ سٹی نائب صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل ہارون آباد ،آصف جٹ تحصیل سینئر نائب صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل ہارون آباد ،سعید سرور سینئر نائب صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل ہارون آباد ،فوجی محمد منیر ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،ذوالقرنین مٹھو سٹی نائب صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل ہارون آباد،محمد نصیر مغل سٹی جنرل سیکرٹری ،محمد ارشاد ٹکا ڈویژنل نائب صدر ،رانا دلبر راحیل سیکرٹری نشرواشاعت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل ہارون آبادبھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes