شہباز شریف 31دسمبر تک رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ دلوائیں یا خود مستعفی ہو جائیں، پیر حمید الدین سیالوی نے حتمی ڈیڈ لائن دے دی

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

گوجرانوالہ(یواین پی )پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31دسمبر تک رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ دلوائیں یا خود استعفیٰ دے دیں ۔گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمید الدین سیالوی نے کہا کہ شہباز شریف نے میرے ساتھ رانا ثنا اللہ کے استعفے کا وعدہ کیا تھا ،وہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا ،شہباز شریف 31دسمبر تک رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ دلوائیں یا خود استعفیٰ دے دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے وعدہ خلافی بھی کی ہے اور غداری بھی ،اب ہم مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے کہا اس جلسے کو موخر کر دیں ،میں نے جواب دیا کہ ہمارا جلسہ روک سکتے ہو تو روک کر دکھاﺅ ۔حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے ،آگ بھڑک اٹھی تو ایوانوں تک جائے گی ،میں نبی پاک ﷺکی ذات پر قربان ہونے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان قائم ہے اور رہے گی ،علمائے کرام متحد ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک پر کوئی آنچ آئی تو سب سے پہلے گولی کھاﺅں گا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes