چیف جسٹس کا ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم، مالکان سے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب

Published on December 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دے دیااور مالکان سے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز کی زائد فیس وصولی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دے دیا اور مالکان سے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 4 ہفتے میں اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں چاہے اس کیلئے ہفتہ اور اتوار کو سماعت کیوں نہ کرنی پڑی ، چیف جسٹس کا کہناتھا کہ گزشتہ تاریخوں پرداخلے کی کوشش پرکالج مالکان ذمہ دارہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy