ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ مئی میں 1796 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کئے ظفر اقبال

Published on June 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

پونے تین سومتاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ 1479 کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
اوکاڑہ ( یو این پی )ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 58815 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1796 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 52477غیر متعلقہ اورمس کالز، 4332 معلوماتی اور 310 رونگ کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب58کالز فی دن ہے۔1796 ایمرجنسیز میں 658روڈ ٹریفک حادثات، 869 میڈیکل، 46آگ لگنے کے واقعات،83کرائم، 02 عمارت منہدم ہونے کے واقعات اور138 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 758افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ168 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 561متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 46 واقعات ہوئے جن میں 12کمرشل ایریا، 16رہایشی علاقے جبکہ 18 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (28)،باورچی خانہ کی آگ (02)16) اور لاپرواہی (16) بنی۔ ریسکیو1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 108ملینز کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔مئی میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 435 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 174مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ261 افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes