نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی

Published on December 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

لاہور(یو این پی) پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر کپتان سرفراز احمد ,فخر زمان اور بابر اعظم بھی موجود تھے۔نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ون ڈیز اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 6 جنوری سے ولنگٹن میں شروع ہو گا، جس کے لیے قومی ٹیم خوب پریکٹس کر رہی ہے۔اس سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 15 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، دورہ نیوزی لینڈ میں عماد وسیم قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے جبکہ عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انجری کے شکار جنید خان کی جگہ عامر یامین بھی قومی سکواڈ کا حصہ ہونگے۔ سرفراز احمد کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان،محمد نواز، عامر یامین ، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog