بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے

Published on December 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 943)      No Comments

بورے والا/ بہاولنگر (یوا ین پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس اور کیری ڈبے کے درمیان سوہاوہ میں تصادم کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ۔ 17 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ صادق آباد کے علاقہ چند رامی روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ۔ بہاولنگر میں گرداری والا کے قریب گنے سے لوڈ ٹرالر سے ایمبولینس کی ٹکر ہو گئی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ ایمبولینس بہاولپور سے نعش لے کر بہاولنگر جا رہی تھی جبکہ بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں چک عبد اللہ کے قریب گنے سے بھرے ٹرالر سے 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں ۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2 دو حالت تشویشناک ہے جبکہ ناررووال میں نیو لاہور روڈ پر دھند کے باعث 3 گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme