دیانتداری کی اعلیٰ مثال، دبئی میں ایک خاکروب نے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

دبئی (یواین پی) متحدہ عرب امارات میں ایک خاکروب نے دیانت داری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہیروں سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا۔ایمانداری کی اس مثال پر اماراتیسوشل میڈیا پر اس شخص کو خوب سراہا جارہاہے ۔ وینکتا رامانا نامی خاکروب دبئی کے علاقے القوسیس میں صفائی کررہا تھا کہ اس کے دوران اسے ایک بیگ ملا جسے کھولنے پر وہ حیران رہ گیا کیونکہ بیگ میں ہیرے اور طلائی زیورات موجود تھے۔ خاکروب نے لالچ کرنے کے بجائے دیانت داری کو ترجیح دیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن کا رخ کیا جہاں اس نے مہنگے زیورات سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کردیا۔مقامی پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹربریگیڈیر یوسف عبداللہ نے خاکروب کو دیانت داری کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی اعزاز سے نواز ا اور محکمہ پولیس کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ اور سرٹیفکیٹ بطور انعام میں دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بیگ میں موجود زیورات کی قیمت 2لاکھ درہم ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes