لاثانی سرکارکی فروغ امن کیلئے جاری شاندارکاوشوں پر ’’سفیر امن‘‘میڈل ایوارڈ دیا گیا

Published on January 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے سے اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے خصوصی انعامات عطاہوتے ہیں،ہماری خو ش نصیبی ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے صدیقی لاثانی سرکارجیسی عظیم ہستی کی صحبت،سنگت اورنسبت پاک عطافرما کرانعامات سے نوازرہاہے ،دنیاوی انعامات کی اپنی اہمیت ہے لیکن اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے عطاہونیوالے ایوارڈز،انعامات اورعنایات کی بات ہی کچھ اورہوتی ہے۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے کوارڈینیٹرپیر الطاف حسین نقشبندی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ محفل پاک وخصوصی روحانی تربیتی نشست میں کیا۔اس موقع پر مزمل اظہار صدیقی (ممبر انٹرنیشنل فوٹوگرافک کونسل فاریواین او)نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارجتنی عظیم کاوشیں کررہے ہیں یہ میڈل آپ کے شایان شان تونہیں بس آپ سے اظہار محبت کے طورپریہ ایوارڈپیش کیاگیا ہے۔جرنلسٹ محمد زبیر لودھی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم لاثانی سرکارکوان کی بے مثال فلاحی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم گزشتہ کئی سالوں سے آپ کی انسانیت کے لئے بے لوث اورشاندارفلاحی خدمات کاجائزہ لے رہے ہیں ،سالہاسال سے جاری گرانقدرخدمات سے ثابت ہوتاہے کہ لاثانی سرکار انتہائی مخلص اورمحب وطن ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy