آپﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on January 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

\"Rasool\"
وہاڑی( یو این پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی ذات گرامی ہمارے لیے باعث رحمت اور آپﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اورنبیﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں اور معاشرے میں مثبت انقلابی تبدیلی لاسکتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالہ سے انتظامات کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں اے ڈی سی علی عنان قمر ، ایکسیئن میپکو ساجد گوندل، انچار ج آئی بی راؤ محمد آصف،انچارج سپیشل برانچ رائے محمد اقبال ،انچارج آئی ایس آئی محمد خالد ،، ڈی او سی مہر امیر بخش ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہدنذیر ، ایس ڈی پی او میلسی ملک داؤدحسنین اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی اصغر مجید بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ٹی ایم او میلسی محمد حسین بنگش ، ٹی ایم او بوریوالا محمد بوٹا مظہر ، ٹی اوآر راؤ نعیم خالد، ریسکیو 1122کے عبدالجبار،انسپکٹرسیکیورٹی عبدالکریم ،سول ڈیفنس آفیسر محمد حنیف قادری ،علامہ غلام قنبر عسکری ،پیر محمد اقبال شاہ ، مولانا ادریس ضیاء ،اصغر قادری ،مولانا محمد مصعب،محمد انور، میلاد کمیٹی کے عہدیداران طاہر شریف گجر، غلام حسین سعیدی ،محمد الطاف، جاوید اقبال،زاہد خان شیروانی ، محمد سلطان ، محمد صدیق، ذوالفقار، محسن رضا سعیدی، شیخ سلیم ٹیپو،مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ محمد خلیل، نائب در میاں ساجد آصف، مرکزی انجمن تاجران بوریوالا کے صدر محمد جمیل بھٹی ،چاچا محمد اسلم،ماسٹرریاض مسیح،محمد سرور یعقوب فریدی ، اور دیگر علماء کرام شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کے راستوں پرسخت حفاظتی اقدامات کئے جائینگے جلوسوں کی انتظامیہ بھی نوجوانوں کو سیکیورٹی پر مامور کریں انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر نادیدہ دشمن کسی بھی قسم کی ناپاک جسارت کرسکتا ہے اس لیے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد صبر و تحمل اور روا داری کی فضا کو حسب روایت یقینی بنائیں انہوں نے ٹی ایم ایز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کے راستوں کی صفائی اور چھڑکاؤ کا خاص خیال رکھیں ۔انہوں نے واپدا حکام سے کہا کہ وہ 12ربیع الاول کے روز خصوصا رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کریں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی پلان تریب دے دیا گیا ہے ضلع بھر میں جشن میلا دالنبی کے حوالہ سے کل108جلوس نکالے جار ہے ہیں جن کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ کسی بھی شخص خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب، یا مسلک سے ہو کی طرف سے بد امنی پیداکرنے کی کوشش کو سختی سے کچل دیا جائیگا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy