ظفر علی شاہ نے بھی لیگی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا

Published on January 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) سابق وفاقی وزیر برائے داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بعد ایک اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے لیگی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نا اہلی کے بعد نواز شریف ان کے لیڈر نہیں رہے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف کرپٹ نکلے گا ان کے چاپلوس مشیروں نے ان کو اس حال تک پہنچایا ہے میں اب اعلی عدلیہ کے ساتھ ہوں نواز شریف کے ساتھ نہیں۔ انتخابات اور سینیٹ کے انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے سپریم کورٹ کے ذریعے کوئی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک مسلم لیگ ن کے رکن ہیں انھیں نکالا نہیں گیا مگر وہ اصولوں پر سودے بازی نہیں کر سکتے اور نواز شریف کی موجودہ پالیسیوں سے وہ اتفاق نہیں کرتے کیونکہ وہ اعلی عدلیہ سے محاذ آرائی شروع کر چکے ہیں اور یہ کسی صورت قبول نہیں ہے جولائی میں جب پاناما کیس کا فیصلہ آیا تو مجھے امید نہیں تھی کہ شریف فیملی پر کرپشن ثابت ہو جائے گی مجھے اس پر حیرانگی ہوئی کہ ملک کا وزیر اعظم ایسا بھی ہو سکتا ہے اس تمام تر صورتحال کے بعد میں نے اپنی قیادت کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ عدلیہ کا فیصلہ مان لیں مگر نواز شریف کسی بات کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں اس لیے میں نے خود کو الگ کر لیا یہ مجھے جو مرضی کمیٹی سے نکال دیں میں آج بھی ن لیگ کا رکن ہوں چوہدری نثار کا جو بھی موقف ہو وہ اصولی بات کرتے ہیں اور میں بھی سچ بات بلا دھڑک کہتا ہوں اسی وجہ سے موجودہ لیگی قیادت سے نالاں ہوں ان کو پتہ نہیں ہے کہ یہ کیا کر رہے ہیں اس سے ان کا نقصان ہو گا اور آیندہ عام انتخابات میں انھیں اس کا نقصان بہت زیادہ ہو گا ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ملک بحران میں ہے اور انھیں سینیٹ الیکشن اور رواں سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے اس کے لیے کوئی بھی راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے انھیں مارشل لاء نظر نہیں آ رہا مگر سپریم کورٹ سے کوئی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی وہ کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں جا رہے حالانکہ انھیں پیش کش ہوئی ہے اس وقت ملک میں قیادت کا فقدان ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں بھی فرق ہے لیکن نواز شریف نے جو راستہ اختیار کیا ہوا ہے اس سے پارٹی کو اور خود نواز شریف کو نقصان ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes