سردار یوسف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے نالاں

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

اسلام آباد:(یو این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حج پالیسی پر ایک کابینہ کی کمیٹی بنائی ہے جب حج پالیسی ہمیں بنانی ہے تو کابینہ کی کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں شگفتہ جمانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران سردار یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات کرنے سے پہلے کمیٹی کو کچھ نہیں بتاوں گا اور کابینہ کے اجلاس میں تمام بات رکھوں گا۔ سردار یوسف کی بات پر قائمہ کمیٹی کی سربراہ شگفتہ جمانی نے کہا کہ آپ کے حج اقدامات قابل ستائش ہیں اس معاملے پر کمیٹی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت اور سردار یوسف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت سرکاری کوٹے پر حج کے خواہش مندوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes