نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

Published on January 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

لاہور(یواین پی) حارث سہیل دو سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے، عماد وسیم اور صہیب مقصود فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفرازاحمد مختصر فارمیٹ میں بھی کپتان برقرار رہیں گے۔ بیٹنگ لائن میں فخر زمان، عمر امین، احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک اور حارث سہیل شامل ہیں جبکہ آل راونڈر محمد نواز، فہیم اشرف، شاداب خان اور عامر یامین کیویز کے خلاف ان ایکشن ہونگے۔ فاسٹ بولر حسن علی، محمد عامر اور رومان رئیس بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔آل راونڈرحارث سہیل 2015ء کے بعد پہلی بار ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عماد وسیم اور صہیب مقصود فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے اور آوٹ ہو گئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریزکا آغاز 22 جنوری کو ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes