پتوکی: ایک اور افسوسناک واقعہ، کھیت سے 12 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

Published on January 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

پتوکی(یواین پی) ڈھولن چک میں کھیت سے 12 سال کے لڑکے کی لاش ملی ہے۔ 12 ساہ شراق دو روز سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لی۔پتوکی کے نواحی علاقہ ڈھولن چک 27 سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے چھٹی کلاس کے طالبعلم شراق کی لاش کماد کے کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ مقتول کا والد منور حسین پانچ سال سے فالج کے مرض میں مبتلا ہے۔مقتول شراق دو روز قبل شام 6 بجے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا۔ پولیس نے طالبعلم کی لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ مقتول شراق کو گلا دبا کر قتل کیا گیا لیکن اصل حقائق کا میڈیکل رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا۔ تاہم مقتول شراق کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog