جہانگیر ترین فضائی حادثے میں بال بال بچ گئے

Published on January 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث مندرا کے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ نے بڑے حادثے سے بچا لیا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی اور عامر کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے پیر آف سیال حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے لئے مندرا جا رہے تھے کہ اچانک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو مندرا کے کھیتوں میں لینڈ کرا دیا جس کے بعد مندرا کے لوگوں کے بڑی تعداد وہاں پر پہنچ گئی اور جہانگیر ترین سے ہاتھ بھی ملائے جس پر جہانگیر ترین نے مندرا کے لوگوں کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر بعد گاڑیوں پر روانہ ہو گئے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes