ڈپٹی کمشنر اسلام آباد توہین عدالت کے مرتکب قرار

Published on March 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی تاہم مختصر ہونے کے باعث سزا ایک ماہ کے لیے معطل کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ کے دوران اپیل دائر کرنے اور فیصلے کی کاپی وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ ایس پی فاروق بٹر کو عدالت نے کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题