عاصمہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے: عائشہ گلالئی کا مطالبہ

Published on January 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

مردان(یو این پی) تحریک انصاف کی باغی رہنماء عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچی عاصمہ کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے اور ملزمان کو سرِعام پھانسی دی جائے۔مردان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو معاملے میں سنجیدگی دکھانی چاہئے، عاصمہ اور زینب کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بل فوری منظور کیا جانا چاہئے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ سیاستدان اپنی کرپشن چھپانے کے لئے اداروں پر وار کر رہے ہیں، عمران خان کے پارلمنٹ پر لعنت بھیجنے کے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں، وہ خود پارلیمنٹ میں آتا نہیں اور پارلمنٹ کو گالیاں بھی دے رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes