کاشتکاروں کو کھادوں کے متوازن اور باکفایت استعمال بارے آگاہی دینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد

Published on January 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments


وہاڑی(یواین پی ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے کاشتکاروں کو کھادوں کے متوازن اور باکفایت استعمال بارے آگاہی دینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس مو قع پر منیجرز رعی سروسز ایف ایف سی راشد منظور، ریجنل منیجر قد یر احمد اور زرعی ماہر وقا ص احمد بھی مو جو دتھے اس میٹنگ کا مقصد کاشتکاروں میں کھادوں کے متعلق پائی جانے والی غلط فیہمیوں کا ازالہ بھی تھا جس کی بدولت پچھلے سال ان کی کپاس کا بہت نقصان ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ کی اہم فصل مکئی کی منافع بخش کاشت کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی گئی منیجر زرعی سروسزایف ایف سی راشد منظور نے کاشتکاروں کو بتاےا کہ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن اور باکفایت استعمال کے فروغ کیلئے نہ صرف معےاری کھادیں کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے بلکہ کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی توسیع کا ہر طریقہ اپنا رہی ہے زرعی راہنمائی کیلئے 0800-00332پر کال کی جا سکتی ہے مکئی کی فصل کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کاشتکاروںسے کہا کہ وہ شرقا غربا کھیلیاں نکالنے سے پہلے کم از کم 2بوری ڈی اے پی ۱ور1بوری ایس او پی کا استعمال لازمی کریں۔ علاوہ ازیں بوران بحساب 3کلو فی ایکڑ کے حساب سے کریں کیونکہ ےہ زیر پاشی کے عمل کو بہتر بنا کر سٹوں میں دانوں کی بھرپور بھرائی کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کہ مکئی کے زہر آلود بیج کا چوپا6تا7انچ کے فاصلے پر لگائیں تاکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد 30تا35ہزار ہو جو کہ کامیاب فصل کی طرف پہلا زینہ ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو بتاےا کہ ےورےا اور ڈی اے پی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ےورےا اور ڈی اے پی کا استعمال فی ایکڑ اخراجات میںکمی کا باعث بھی ہے ۔ ریجنل منیجر ایف ایف سی قدیر احمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایف ایف سی کھادوں کے باکفایت استعمال کے فروغ کیلئے ےورےا اور ڈی اے پی کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے ےوریا اور ڈی اے پی سے متعلق غلط افوہوں پر یقین کرنے سے کاشتکاروں کوکپاس کی فصل میں خاطر خواہ نقصان اٹھانا پڑا۔ زرعی ماہروقاص احمد نے کھادوں کے باکفایت استعمال پر لیکچردیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں فصلوںکی کم پیداوار کی بڑی وجہ کیمیائی کھادوں کا غیرمتوازن اِستعمال ہے ےورےا کے بارے میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ےورےا کھاد کپاس میں وائرس کا سبب نہیں ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو بتاےا کہ ےورےا اور ڈی اے پی نائٹروجن اور فاسفورس کا سستا ذرےعہ ہیںےورےا اور ڈی اے پی کے استعمال سے کھادوں پراٹھنے والے اخراجات میں 12سے 15 کمی کی جا سکتی ہے کیونکہ دونوں کھادوں میں دوسری کھادوں کی نسبت سب سے زیادہ مقدار میں نائٹروجن اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی حالیہ کم پےداوارکی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کاشتکاروں نے فصل کی بڑھوتری کے مرحلے پر ےورےا کھاد کا استعمال نہیں کیا اور کپاس کا قد چھوٹا رہ جانے کی وجہ سے مناسب مقدار میں پھل نہیں لے سکے انہوں نے کاشتکاروں سے کی کہ گندم میں ےورےا کھاد کا استعمال دوسرے پانی تک ےا گوبھ کی حالت سے پہلے مکمل کر لیں تاکہ فصل گرنے سے محفوظ رہ سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes