سی پیک موجودہ اورآنیوالی نسل کیلئے چینی صدر کا تحفہ، خطے میں خوشحالی آئے گی: وزیراعظم پاکستان

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

گوادر(یواین پی) پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ اورآنیوالی نسل کیلئے چینی صدرکاتحفہ ہیں، سی پیک خطے کی خوشحالی کاباعث بنے گااور بلوچستان کیلئے پیکج کی فنڈنگ رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔گوادر ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ سی پیک نوازشریف اورچینی صدرکاوژن تھاجو آج حقیقت بن رہاہے، آج چینی صدراورنوازشریف کے وژن کوعملی جامہ پہنانے کادن ہے، گوادرپورٹ،فری زون،ایسٹ وے،ایکسپریس وے،دیگرمنصوبے آج حقیقت ہیں۔شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ چین نے پاکستان کوپائیدارتوانائی کے منصوبے دیئے ہیں ،گوادربندرگاہ کالازمی جزوہے، منصوبوں میں ماحولیاتی آلودگی کاخیال رکھاجارہاہے، مواصلاتی نظام کومستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کیاجارہاہے، موجودہ پالیسیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، فری زون ، توانائی اوردیگرمنصوبے ملک میں لوگوں کوروزگارفراہم کریں گے، بلوچستان کیلئے پیکج دیں گے جس کیلئے فنڈنگ رواں سال شروع ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes