خیبر پختونخواہ حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر نیب نے عمران خان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )نیب نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لے لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جا وید اقبال نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب خیبر پختونخواہ کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ترجمان نیب نے کہا ہے کہ رپورٹس کے مطابق عمران خان نے 2حکومتی ہیلی کاپٹرز غیر سرکاری دوروں کے لیے استعمال کیے ۔عمران خان نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر 22گھنٹے اور دوسراہیلی کاپٹر 74گھنٹے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے مبینہ طور پر اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes