آرمی چیف کے دورہ ایران کے بعد مثبت تبدیلی

Published on February 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

تہران(یوا ین پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے بعد انتہائی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ ایران نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی فلم کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں فلم کی نمائش کی گئی جس دوران ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد میں یہ فلم دیکھی اور بہت سے ایرانی شہری بھارتی فوج اور حکومت کے معصوم کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ بھارت کی جانب سے ایران سے یہ فلم نمائش کے لئے پیش نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم ایران کی جانب سے بھارت کے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے اور فلم نمائش کے لئے پیش کی گئی۔ یہ فلم 80 منٹ پر مشتمل ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes