بلاول بھٹو نے کٹھ پتلی جمہوریت نامنظور کا نعرہ لگا دیا

Published on June 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

 

لاڑکانہ: (یواین پی) ایک لوٹوں کا تاج محل تعمیر کر رہا ہے، دوسرا ووٹ کو عزت دینے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ بلاول بھٹو کا لاڑکانہ میں بے نظیر کی سالگرہ تقریب سے خطاب، فتح اور شکست کا فیصلہ صرف اصولوں کی سیاست پر ہوتا ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کٹھ پتلی جمہوریت نامنظور کا نعرہ لگا دیا۔ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سندھ میں سیاسی مچھروں نے حملہ کردیا ہے۔ انھوں نے نوازشریف اور عمران خان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے تو دوسرا ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگا کر چھپ رہا ہے۔بلاول نے مزید کہا کہ فتح اور شکست کا فیصلہ صرف اصولوں کی سیاست پر ہوتا ہے۔ جمہوریت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، اگر ادارے سیاسی رول ادا کریں گے توایسی جمہوریت نامنظور، کٹھ پتلی جمہوریت نامنظور، ہمیں بے نظیر جمہوریت چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog