بھارتی خلاف ورزیاں،رواں سال انیس شہادتیں اور اسی زخمی ہونے کی تصدیق

Published on November 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

6
مظفرآباد/سیالکوٹ (یو این پی)  رواں سال لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی خلاف ورزیوں میں انیس شہادتیں اور اسی افراد زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ۔اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن گروپ نے آج کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مشاہدہ کیا،گروپ کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے  رواں سال فائربندی کی ایک سو اٹھتر مرتبہ خلاف ورزی کی گئی،جس میں   انیس شہری شہید اوراسی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رواں سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرفائر بندی کی  اٹھتر بار خلاف ورزیاں کیں، بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث  انیس شہری شہید اور اسی زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن گروپ نے کوٹلی اور ورکنگ باونڈری پر سیالکوٹ اور شکرگڑھ کا دورہ کیا، مبصر مشن نے کوٹلی میں ازخود بھارتی جارحیت اور سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کے شواہد دیکھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مبصر مشن نے نوٹ کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزی سے  گیارہ شہری شہید اور انتیس شدید زخمی ہوئے، مبصر مشن نے ورکنگ باونڈری پر بھی ازخود فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا جہاں صرف سیالکوٹ اور شکرگڑھ میں آٹھ شہری شہید اور  اکیانوے شہری شدید زخمی ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog