آسٹریلوی ٹیم 66 برس سے ٹیسٹ میچ میں 400 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Published on October 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

44
اسلام آباد ۔۔۔آسٹریلوی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں 400 سے زائد رنز کا کامیاب ہدف حاصل کئے 66 برس گزر گئے۔ کینگروز نے آخری بار 1948ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 404 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک صرف چار بار 400 سے زائد رنز کا ہدف حاصل ہوا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو ریکارڈ 418 رنز کا ہدف حاصل کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے جو اس نے 2003ء میں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیا تھا، جنوبی افریقن ٹیم 414 رنز کا ہدف حاصل کر کے دوسرے، بھارت 406 رنز کا ہدف حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes