عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری کو ادا کی جائے گی

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

لاہور (یواین پی)سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری منگل کو ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرکو آج صبح دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے سوگواران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے ،ان کی ایک بیٹی اسلام آباد اور دوسری بیٹی لندن میں مقیم ہیں ان کی وطنی واپس پر ہی تدفین کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题