عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاء کمیونٹی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ٗاعتزاز احسن

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاء کمیونٹی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ٗ وہ ایک نڈر اور دلیر خاتون وکیل تھی جنہوں نے انسانی حقوق کیلئے بڑا کام کیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں عاصمہ جہانگیر کو بہت دیر سے جانتا ہوں ، ان کے شوہر میاں طاہر جہانگیر میرے سکول فیلو تھے اور ہم نے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں طاہر جہانگیر اور عاصمہ میں بہت پیار تھا۔اعتزاز احسن نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر اور میری اہلیہ بشیری میں دوستی تھی، انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر پانی کے دھارے کیخلاف چلنے والی خاتون ہے انہوں نے کہاکہ ان کا انتقال ہیومین رائٹس اور قانون کے شعبے کیلئے بہت برا نقصان ہے وہ غریب طبقے کی آواز تھی اور انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes