سینیٹ الیکشن ،شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے،پی پی میں شمولیت کا اعلان متوقع

Published on February 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے، آنے والے دنوں میں شیرازی گروپ کے اہم رہنماہ (ن) لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے، اور آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے ،تفصیلات کے مطابق آئندہ سینٹ کے الیکشن میں بھی شیرازی برادران اور پیپلز پارٹی میں اہم پیش رفت ہوئی ہوچکی ہے، ذرائع کے مطابق آنے والی سینٹ الیکشن میں شیرازی برادران کی ووٹ کی اہمیت بڑھ جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی اہم قیادت اور شیرازی برادران کے درمیان اہم سیاسی شخصیات نے مذاکرات کراتے ہوئے سینٹ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے عیوض سجاول ضلع سے ایک قومی سیٹ سمیت دو صوبائی سیٹوں پر عام انتخابات میں شیرازی برادران پیپلز پارٹی کی ٹکیٹ سے الیکشن لرینگے ،ذرائع کا کہنا ہے کے شیرازی برادران آنے والی الیکشن میں سابقہ ضلع ناظم سید شفقت شاہ شیرازی ،ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی، گیم وارڈن ریاض شاہ شیرازی پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے جبکے دوسرے مرحلے میں ایم پی اے سید اعجاز علی شاہ شیرازی، سید شاہ حسین شاہ شیرازی اور دیگر باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے جبکے آنے والے دنوں میں ٹھٹھہ میں سیاسی تبدیلی کا ہفتہ بھی ثابت ہوسکتا ہے،واضع رہے کے 18فروری کو ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے متوکہ خطاب کے دوران شیرازی برادران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے ،اور سیاسی حلقے اس عمل کو علاقائی سیاست میں نئے باب رقم ہونے کاعندیہ دے رہے ہیں ۔
آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ایسوسیشن ضلع ٹھٹھہ کا ہنگامی اجلاس 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ایسوسیشن ضلع ٹھٹھہ کا ہنگامی اجلاس عبدالکریم خاصخیلی ،منیر احمد بروہی ، غلام قادر واریو، عبدالقیوم بروہی، نیک محمد بروہی، عباس کلوئی، انور حسین، شفیع محمد اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کے جائز حقوق کے حاصلات کے لیے بھٹ شاہ سے پیدل نکلے ہوئے قافلے کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے ، مذکورہ قا فلامختلف اضلاع سے پیدل لانگ مارچ کرتا ہوا ٹھٹھہ پہنچنے پر پرتباق استقبال کیا جائے گا،ضلع کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور ادبی،صحافتی حلقوں کے علاوہ پ ٹ الف،حق پرست تنظیمیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کرکے لوئر اسٹاف کے ساتھ اظہارے یکجہتی کرینگے،اس موقعے پر انہوں نے کہا کےء غریب پسماندہ اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیکر ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی دور کی جائے۔
پریس کلب مکلی کے سینئر صحافی محمد ایوب ملاح کی 49ویں سالگرہ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) پریس کلب مکلی کے سینئر صحافی محمد ایوب ملاح کی 49ویں سالگرہ پریس کلب مکلی میں بڑے جوش خروش سے منائی گئی، سالگرہ کا کیک ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی نے کاٹا ،اس موقعے پر صدر پریس کلب مکلی سید گل شاہ ،جنرل سیکریٹری عبدالحسین میندرو، نائب صدر اکبر دلوانی، جوائنٹ سیکریٹری شہمیر قریشی، سینئر صحافی اعجاز واریو، محبوب بروہی،حنیف جاکھرو،احمد خشک،عبدالواحد خان، حمید چنڈ،محبوب میمن،مراد خاصخیلی سمیت ملاح اتحاد کے رہنماہ ڈاڈا آدم گندرو اور بڑی تعداد میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی، اس موقعے پر ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی کا کہنا تھا کے پریس کلب مکلی نے پرذوق پروگرام کر کے نئی روایات کو جنم دیا ہے، بہترین پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ا مید کرتا ہوں کے پریس کلب مکلی حق و صداقت کے اعلم کو بلند کرکے اپنے صفر کو جاری رکھیں گے،ٹھٹھہ ضلع کی عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے رہینگے تاکہ یہاں کے مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy