نیپرا کا جرمانہ عائد کرنا رولز سے متصادم ہے :این ٹی ڈی سی

Published on February 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments


لاہور (یوا ین پی ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے نیپرا کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی تکمیل میں مبینہ تاخیر پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے پر مایوسی کا اظہارکیا ہے اور جرمانہ کو بغیر سوچے سمجھے اور غیر ضروری قرار دیا۔ ترجمان نے کہاکہ کسی بھی منصوبے میں اگر کبھی کوئی تاخیر ہو تو وہ ارادتاًنہیں ہوتی تاہم این ٹی ڈی سی کے کنٹرول سے باہر معاملات تاخیر کا سبب بنے جن میں حکم امتناعی اور امن و عامہ کی مخدوش صورتحال شامل ہے۔ ترجمان نے کہا نیپرا کا یہ اقدام نیپرا ایکٹ اور رولز سے متصادم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme