سٹی پریس کلب عبدالحکیم کے انتخابات کا مرحلہ مکمل محمد یوسف ڈوگر صدر اور جواد حیدر جوئیہ سیکرٹری جنرل منتخب

Published on February 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی) سٹی پریس کلب عبدالحکیم کے انتخابات سال2018کا مرحلہ مکمل محمد یوسف ڈوگر صدر اور جواد حیدر جوئیہ سیکرٹری جنرل منتخب ،تفصیل کے مطابق سٹی پریس کلب عبدالحکیم کے انتخابات برائے سال 2018کے لئے صدارت کے امیدوار جاوید خان اوڈ راجپوت اور محمد یوسف ڈوگر مد مقابل تھے جس کے لئے 23فروری کو اجلاس العصر انٹر نیشنل ٹریولز اینڈ ٹووز پر منعقد ہو ا اسلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کی سعادت محمد آصف مہروی نے حاصل کی جس میں حکیم مختار احمد کھوکھر ،حاجی خرم نواز نے الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ عمران حلیم چوہدری،فیصل جاوید چوہدری،محمد یوسف سیال،محمد یاسین سیال،حسن رضا،عدنان امانت نے شرکت کی اس موقع پر شیخ خرم نواز ،محمد فاروق بھٹی اور محمد آصف مہروی نے باقاعدہ طور پر سٹی پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کیا الیکش کمیشن کی طرف سے انتخاب کا عمل شروع ہونے پر امیدوار صدر جاوید خان اوڈ راجپوت نے الیکشن کمیشن سے ٹائم مانگ کر مشاورت کیلئے اپنے مدمقابل امیدوار محمد یوسف ڈوگر سے علیحدہ میٹنگ کر کے اپنے کاغذات نامزدگی واپس اٹھاتے ہوئے یوسف ڈوگر کی صدارت کا اعلان کردیا جاوید خان اوڈ نے کہا کہ پریس کلب کی صدارت کے لئے یوسف ڈوگر بہتر اور مناسب ہیں میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دوستوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتا اس لئے یوسف ڈوگر کے حق میں دستبردار ہوتا ہوں جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے کوئی امیدوار سامنے نہ آنے سے جواد حیدر جوئیہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے یوسف ڈوگر صدر اور جواد حیدر جوئیہ سیکرٹری جنرل کے منتخب ہونے کی خوشی میں سٹی پریس کلب کے ممبران نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے بعد میں نومنتخب صدر محمد یوسف ڈوگر اور سیکرٹری جنرل جواد حیدر جوئیہ نے باہمی مشاورت سے سرپرست رانا ناصر احمد خان ،چیئرمین مجلس عاملہ حکیم مختار احمد،ڈپٹی چیئرمین حسن رضا،سینئر نائب صدر عمران حلیم ،نائب صدر جاوید خان اوڈ،نائب صدر خرم نواز مہروی،نائب صدر محمد یوسف سیال،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیصل جاوید ،سیکرٹری اطلاعات محمد یاسین سیال،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد آصف مہروی اور سیکرٹری فنانس عدنان امانت کے ناموں کا اعلان کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes