سینیٹرز کی دوہری شہریت، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم ، چیف جسٹس نے آئینی نقطے کی سماعت کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

لاہور (یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہری شہریت چھوڑنے والے پانچوں سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری فیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کے آئینی نقطے کا جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹرز کی دوہری شہریت کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ دوران سماعت دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو سنادیا گیا ہے۔فیصلہ چیف جسٹس نے سنایا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پانچوں سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog