شکریہ عمران خان، نو منتخب چئیرمین سینیٹ کا پہلے ہی خطاب میں عمران خان کا شکریہ

Published on March 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)نو منتخب چئیرمین سینیٹ نے پہلے ہی خطاب میں شکریہ عمران خان کا نعرہ لگا ڈالا۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام عمران خان کےتہہ دل سےمشکور ہیں،عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 4مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کےانتخاب کا دن تھا۔ اس موقع پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کی جانب خوب سیاسی جوڑ توڑ کا مظاہرہ بھی کیا گیا تا ہم آج ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کا پلڑا رہا اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے 11ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی۔نو منتخب چئیرمین سینیٹ نے پہلے ہی خطاب میں شکریہ عمران خان کا نعرہ لگا ڈالا۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام عمران خان کےتہہ دل سےمشکور ہی۔عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں۔بلوچستان کےعوام کوپارلیمان میں اہم مقام دلوانےپرعمران خان کےمشکورہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کیں ان پر انشاءاللہ پورا اتروں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy