چیف جسٹس آف پاکستان کا اپنے ا عضا بعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

کراچی(یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے اعضا ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ(ایس آئی یوٹی) پہنچے تو ڈاکٹر ادیب رضوی نے ان کا استقبال کیا۔چیف جسٹس نے ایس آئی یوٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بعداز مرگ اپنے اعضاءایس آئی یوٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اعضاکی رضاکارانہ پیوندکاری کا پہلے اتنا علم نہیں تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی نے کہا کہ آج وہ عدالت میں پیش ہوئے اور معزز ججز کے ساتھ بیٹھے، انسانوں کی خدمت کا جذبہ دیکھ کر ان کا دل خوش ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes