عبدالحکیم،ہاؤسنگ سکیم گلشن مہر علی میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے چار افراد شدید زخمی

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

عبدالحکیم(یو این پی) شہر کی با رونق ہاؤسنگ سکیم گلشن مہر علی میں غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر پھٹنے سے چار افراد شدید زخمی ،تفصیل کے مطابق غریب محنت کش امحمد یاسین جوکہ میانچنوں کا رہائشی ہے گلشن مہر علی ہاؤسنگ سکیم میں غبارے فروخت کر رہا تھا اس دوران غباروں میں گیس بھرتے ہوئے سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں یاسین خود اور غبارے خرید کرنے والے سلار مقبول عمر سات سال ،عبداللہ عمر 8سا ل ا ور 10سالہ بچی ہانیہ رانی شدید زخمی ہو گئے زخمی بچوں کو مقامی ہسپتال جبکہ یاسین کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میانچنوں منتقل کر دیا گیا دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ یاسین کا موٹر سائیکل مکمل تباہ ہو گیا 
خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ کا 44واں سالانہ اجتماع
عبدالحکیم(یو این پی)خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ کا 44واں سالانہ اجتماع آج سے خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ مینار والی مسجد خانیوال میں منعقد ہو رہا ہے تفصیل کے مطابق خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ کا تین روزہ سالانہ اجتماع آج سے خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ مینار والی مسجد میں زیر سرپرستی یاد گار اسلاف ،پیر طریقت ،رہبر شریعت ،الشائخ حضرت مولانا خواجہ عبدالماجد صدیقی دامت برکاتہم منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے شائخ ،جید علماء اسلام اور سکالر علوم و تجلیات سے دلوں کو منور فرمائیں گے جبکہ اختتامی دعا حضرت شائخ پیر طریقت خواجہ عبدالماجد صدیقی دامت برکاتہم 23مارچ بروز جمعہ المبارک کو فرمائیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes