روشنیوں کے شہر سے اندھیرے ختم کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کا عزم نو

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

کراچی(یوا ین پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر خاص ترجیح دے۔بلاول ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالےسے بریفنگ دی۔بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں۔  سکھر، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور سیہون میں قائم این آئی سی وی ڈی کو فعال رکھیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر خاص ترجیح دے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث شہریوں کو جو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کا حل بھی نکالا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes