آرٹیکل 245 کے تحت فوج وزیراعظم کو گرفتار بھی کر سکتی ہے۔ظفر علی شاہ

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 760)      No Comments

10584507_1515717318644509_1574087369_n

اسلام آباد (یو این پی) حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر ظفرعلی شاہ نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کی حکومتی اقدام کی مخالفت کر دی۔ ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 245 کی تحت حکومت نے اپنے تمام اختیارات سلب کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آرٹیکل کے تحت اگر فوج صدرِمملکت، وزیرِ اعظم یا ارکانِ پارلیمنٹ کو گرفتار کر لے تو فوج کے اقدام کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 3 ماہ کے لیے اسلام آباد کو پاک فوج کے حوالے کر دیا ہے اور پاک فوج کے حفاظتی دستے بھی اسلام آباد میں تعینات ہو چکے ہیں۔ اس کے نفاذ کے بعد آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کو حاصل اختیارات ختم ہو جاتے ہیں۔ حکومتی جماعت کے دیگر اعلٰی عہدیداروں کی طرف سے بھی حکومتی فیصلے کو تنقید کا سامنا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme