نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Published on March 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسزمیں ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں،درخواست کےساتھ کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کلثوم نواز کی گردن پر کینسر ٹیومردوبارہ ظاہر ہوگیا ہے،ڈاکٹرز کی ان کی سرجری تجویزکی ہے ، نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عیادت کیلئے لندن جانا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں 26مارچ سے ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل جبکہ مریم نوازکی جگہ ان کے نمائندے جہانگیرجدون پیش ہوں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر رکھی ہے ،رپورٹ میں کہیں لکھا کہ پورے خاندان کو لندن میں موجود ہونا چاہئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حسن اور حسین نواز پہلے ہی لند میں موجود ہیں اور کلثوم نواز کے علاج معالجے کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes