صدر مملکت کا جوانوں کی قربانیوں کے اعتراف میں نئے میڈل تمغہ عزم کا اعلان، جمہوری اداروں کی فعالیت باعث اطمینان ہے: ممنون حسین

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کے اعتراف میں نئے میڈل تمغہ عزم کا اعلان کردیا۔ یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے جمہوری اداروں کی فعالیت کو باعث اطمینان قرار دیا اور کہا کہ آزادی کی تحریک کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کیا جائے۔صدرمملکت ممنون حسین کا یوم پاکستان پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں ہے ، 23مارچ 1940 کوہمارے بزرگوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا ، 23 مارچ کو مضبوط اسلامی جمہوری ملک بنانے کا عہد کیا گیا یہ شاندار پریڈ ہمارے خوابوں کی تعبیر ہے،سری لنکن صدرکی پریڈ میں شرکت پرشکرگزارہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور سلامتی کے مخالفین کو خیر سگالی کا پیغام دیتے ہیں پر امن بقائے باہمی کے اصولوں کے تحت آگے بڑھنے کا عزم رکھتے ہیں، ہماری امن دوستی کو کمزوری سمجھنا خطرناک ثابت ہوگا۔صدر ممنون حسین نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیا اور کہا ایک پڑوسی ملک نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے خطے کاامن داو¿پرلگادیا ہے ہمارا ہمسایہ اپنی فوجی قوت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے، پاکستان کشمیریوں کے جائز حق کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا اور بھارت سے کہے گا کہ آزادی کی تحریک کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام دنیا بھر میں بہترین خدمات انجام دیں، پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث ملک میں امن قائم ہوچکا، افغانستان میں امن کیلئے بھی پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔صدر ممنون حسین نے کہا یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ہمارے جمہوری ادارے فعال ہیں، ہمیں اپنے افسران اورجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پرفخرہے ، قوم جوانوں کی جدوجہد کو قدر ی نگاہ سے دیکھتی ہے جوانوں کی قربانیوں کے اعتراف میں نئے میڈل تمغہ عزم کا اعلان کرتاہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog