سینیٹرسسی پلیجو کے کزن کا انتقال،مقامی قبرستان میں سپر خاک

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) پیپلز پارٹی کی سینیٹرسسی پلیجو کا کزن جام تماچی پلیجو جھنگشاہی شہر میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا ہے، مرحوم ضلع کاونسل ٹھٹھہ کے چیئرمین غلام قادر پلیجو اور عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کا بھتیجا تھا ،گذشتہ رات دیر سے اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگیا ،انتقال کی خبر پورے شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی ،سوگ میں شہریوں نے اپنا کاروبار بند رکھا ،مرحوم کی جنازہ نماز میں سیاسی سماجی حلقوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جس کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
باغ میں کچھرے کے ڈھیر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی 
ٹھٹھہ (رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ شہر میں قومی شاہراہ پر قائم نیشل بینک کے قریب برف کارخانے کے پیچھے کجھی کے باغ میں کچھرے کے ڈھیر سے اچانک آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں کجھور کے باغ کا آدھا حصہ مکمل جل کر راکھ ہوگیا ، علائقے مکینوں کامسلسل ایک گھنٹے تک فائر برگیڈ عملے سے رابطہ کرنے کے باوجود فائر برگیڈ پہنچ نا سکی ،جس کے باعث ملاح برادری کے گھر جل کر خاکستر ہوگئے، آگ کے باعث گردنواح کے گھروں اور جلنے والے گھر کی عورتوں اور بچے اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ کر گھروں سے باہر آگئے اور سڑکوں پر کئی گھنٹے تک بسیرہ کر لیا،دوسری جانب فائر برگیڈ عملے کے نا پہنچنے کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی کوششوں کے بعد آگ کو کنٹرول کرلیا تاہم دوگھنٹے کے بعد فائر برگیڈ کے پہنچنے کے بعد باغ کا آدھا حصہ مکمل جل گیا تھا ،اگر فائر برگیڈ نا پہنچتی تو قریب پیٹرول پمپ اور گھرانہ برادری کے دس سے زائد گھر مکمل جلنے کے خدشات تھے ۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes