نوازشریف نے ساری زندگی سازشی سیاست کی،قمر زمان کائرہ

Published on April 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

لاہور(یو این پی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ساری زندگی سازشی سیاست کی۔نوازشریف کی میڈیا سے گفتگو پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نوازشریف اب بھی عدلیہ اور نیب کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی نوازشریف کو زیب نہیں دیتی، آصف زرداری پر نوازشریف کے حملے انگور کھٹے کے مصداق ہیں۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکڑوں پیغامات کا جواب نہ ملا تو ن لیگ بدکلامی پر اتر آئی ہے، پیپلزپارٹی نوازلیگ کی جمہوریت دشمنی کا حصہ نہیں بن سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کا تقدس نواز شریف نے ہمیشہ خود پامال کیا، نوازشریف کو ساریاصول نیب عدالت کے باہر جا کر ہی کیوں یاد آتے ہیں، اصول تب کہاں تھے جب مشاہد اللہ اور پرویز رشید سے استعفے لیے گئے؟۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy