تاریخ کا سب سے بہترین 53 ارب روپے زائد سرپلس بجٹ پیش کیا‘ عثمان بزدار

Published on June 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

لاہور(یواین پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنا بہترین بجٹ پیش کیا، ملکی تاریخ کا سب سے بہترین 53ارب روپے زائد سرپلس بجٹ پیش کیا۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیراعلی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ وبا ء کے باوجود صوبائی حکومت نے اپنے ٹارگٹ پورے اور ریونیوحاصل کئے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں 23 فیصداضافہ کیا،پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے ،ہیلتھ کارڈبجٹ سے پنجاب بھرکوفائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصداضافہ کیاہے جنوبی پنجاب کے لئے 35فیصد فنڈز دئیے ہیں حکومت نے پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے 360 ارب روپے دئیے۔انہوں نے کہا کہ روڈ سیکٹر میں100 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،آج پوسٹ فنانس بجٹ پرسب تفصیلات دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes