انتخابی حلقوں میں رد و بدل ،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی ) انتخابی حلقوں میں ردوبدل کے حوالے سے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کااجلاس (آج) بدھ کو دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مرتضی جاوید عباسی کریں گے ۔ اجلاس میں حلقوں میں رد و بدل کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی جائیگی جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی آج بدھ کو چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر شاہدہ رحمانی کریں گی ۔ اجلاس میں معمار منصوبہ کاجائزہ لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes