محکمہ پبلک ہیلتھ قصور نے کرپشن ،غفلت کے ریکارڈ توڑ دیے 

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

حبیب آباد ( محمدعرفان) محکمہ پبلک ہیلتھ قصور نے کرپشن ،غفلت کے ریکارڈ توڑ دیے کروڑوں روپے کے فنڈ ذاتی پسند نا پسند کی نظر ترقیاتی کام نامکمل عوام کا شدید احتجاج چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد اور اور ملحقہ آبادیوں میں ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ممبر قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کی کاوشوں سے تقریبا بیس کروڑ روپے کا فنڈ ز منظور ہوا مگر ستم ظریفی کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین ،ایس ڈی او، اور ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے یہ کثیر رقم کرپشن کی نظر ہوگئی بارہا قومی اخبارات کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کیا گیا اور عوام کی طرف سے متعلقہ اتھارٹیز کو درخواست دی گئی مگر بااثر کرپشن کنگ نے وہ کاروائی نہ ہونے دی آج بھی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لالہ زار کالونی ،کرماں آباد ،مدینہ کا لونی ،فیصل ٹاؤن ، ٹبی ، بلوکی ،اندرون شہر ،عظیم کالونی کے باسی پبلک ہیلتھ اور ٹھیکیدار کی ذاتی پسند نا پسند کا شکار نظر آتے ہیں ۔نا قص مٹیریل کے ساتھ ساتھ نقشے اور غیر منظور شدہ مقامات پر عوامی پیسے کا بے دریغ ضیاع کیا گیا ہے عوام نے شدید احتجاج کر تے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے حبیب آباد کی صورتحال پر فوری نوٹس لینے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 
حبیب آباد میں ہسپتال ،سکولزگراؤنڈ ،صاف پانی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔ رانا سکند رحیات خاں
حبیب آباد ( رشید احمد نعیم) ضلع کی عوام کا دکھ سکھ اپنا سمجھتا ہوں حبیب آباد میں ہسپتال ،سکولزگراؤنڈ ،صاف پانی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔ رانا سکند رحیات خاں تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پریس کلب کی کاوشوں سے شاہین فٹبال کلب حبیب آبا د کے زیر اہتمام شاندار جشن بہاراں فٹبا ل میلہ اختتام پذیر ہو گیا سولہ شہروں کی ٹیموں میں سے فائنل میچ 1/1اے ایل اور رینالہ خورد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں کامیابی نے 1/1اے ایل کی ٹیم کے قدم چومے فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع قصور رانا سکند ر حیات خاں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے بعدازاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بے شمار اقداما کئے ہیں اور مزید اندر پراسس ہیں انشاء اللہ حبیب آباد کے مسائل جن میں رورل ہیلتھ سنٹر ،پرائمری سکول کی بلڈ نگ ، ھائیر سکینڈری سکول ،گراؤنڈ ،صاف میٹھا پانی کی گھر گھر فراہمی ، سیوریج ،فلڈ لائٹس جیسے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی پوری کوشش کرونگا ۔ اس موقع پر حبیب آباد پر یس کلب کے صدر ملک محمد آصف ، ڈاکٹر آصف محمود ، ہارون شہزاد بھٹہ ، حاجی بابر علی ، الخدمت گروپ کے صدر منیر شہزاد ،ظفر چوہدری ،عبد المجید چوہدری ، صفدر چوہدری سمیت انتظامیہ شاہین فٹبال اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ 
حبیب آباد پریس کلب اور ڈسڑکٹ یونین آف جرنلسٹ کا مشترکہ تعزیتی اجلاس
حبیب آباد (محمدعرفان) حبیب آباد پریس کلب اور ڈسڑکٹ یونین آف جرنلسٹ کا مشترکہ تعزیتی اجلاس مقامی صحافی کے بھائی کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس 
تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پریس کلب کے ممبر مدثر نذر کے بڑے بھائی محمد ندیم فریدی اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے جنازہ گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول حبیب آباد میں ادا کی گئی جس میں ضلعی چیئر مین رانا سکندر حیات خاں ، صحافتی ، سیاسی ،سماجی ،تاجر شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ ڈسڑکٹ یونین آف جرنلسٹ قصور اور حبیب آباد پریس کلب کے عہدارون کا مشترکہ اجلاس ملک محمد آصف کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں عاطف کریم وڑائچ،ڈاکٹر آصف محمود ، راؤ محمد اسلم پرنس ، ہارون شہزاد بھٹہ ، شاہد سلیمان ، تنویر احمد قادری ، شہزاد چوہدری ، رانا داؤد خاں ، ڈاکٹر محمد صدیق مہر ، محمد عرفان نے شرکت کی اجلا س میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ اظہار افسوس کیا گیا صدر ڈسڑکٹ یونین آف جر نلسٹ عاطف کریم وڑائچ کا کہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائی کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے آمین ۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog