ملک بھر میں ایک سال کے دوران 34ہزار سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

لاہور(یوا ین پی ) صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں سال 2017 کے دوران 34442 بچے اور بچیوں سے جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے ، ان اعداد و شمار کا انکشاف بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ساحل نے بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی جاری کردہ رپورٹ ’’ظالم اعداد ‘‘ میں کیا ہے۔ رپورٹ سے متعلق لاہور پریس کلب میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ساحل کے سی ای او افتخار مبارک ، عنصر سجاد بھٹی و دیگر نے مزید کہا کہ کہ ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں روزانہ 9 سے زائد بچے اور بچیاں جنسی تشدد کا شکار ہوئے ۔ تنظیم سال کی رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادی کے 145 واقعات ، 24 واقعات میں بچیوں کو ونی کیا گیا جبکہ 37 بچے اور بچیوں کو دینی مدارس میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جن جگہوں پر بچے و بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ان میں ہسپتال ،ہوٹل، کار، کلینک ، کالج ، فیکٹری ، جیل ، تھانے ، شادی ہال ، قبرستان اور دیگر جگہیں شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ واقعات پنجاب سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے مطابق شہر لاہور میں ہی 112 بچے جنسی تشددد کا نشانہ بنے ۔ اگر پنجاب کی بات کی جائے تو سال 2017 میں تقریبا 2168 سے زئد بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے ، اس اعتبار سے پنجاب میں روزانہ 6 بچے و بچیاں جنسی تشدد کا شکار ہوئے ۔ اس موقعہ پر تنظیم کے عپہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام اور مفت قانونی معاونت کیلئے ہر ضلع میں چائلڈ سیفٹی سیل بنائے جائیں اور بچوں سے متعلق نئے قوانین بنائے جائیں تاہم نافذ شدہ قوانین کے اندر بھی مزید بہتری لانے کی گنجائش ہے تاکہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قصور میں زینب کیس کی ایف آئی آر ہی غلط درج ہوئی اور جو تفتیش کی گئی ہے وہ انٖاس پر مبنی نہیں ہے اور جو حقائق سامنے لائے گئے ہیں ان کی جوڈیشل انکوائری کروائی جانی چاہیے تاکہ ہم بچوں کے حوالے سے ایک بہترع معاشرہ تشکیل دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھا سکیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes